ڈھاکا (ڈیلی پاکستان آن لائن) بنگلہ دیش نے سیریز کے پہلے ٹی 20 میچ میں افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے دی۔
افغانستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے، محمد نبی نے 40 گیندوں پر 54 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی، عظمت اللہ عمرزئی نے 18 گیندوں پر 33 رنز کی جارحانہ باری کھیلی۔ بنگلہ دیش کے شکیب الحسن نے 2، ناسم احمد، تسکین احمد، شریف الاسلام، مستفیض الرحمان اور مہدی حسین میراز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
0 Comments